لاہور(سب نیوز) مسلم لیگ (ق) کےسربراہ چوہدری شجاعت حسین کےصاحبزادے چوہدری شافع حسین نے کہا ہےکہ میری ذاتی خواہش ہے کہ پرویز الہٰی باہر آئیں اور الیکشن لڑیں۔
ایک بیان میں چوہدری شافع حسین نے کہا کہ ہمیشہ یہی کہا ہےکہ چوہدری برادران کو اکٹھے چلناچاہیے، میری ذاتی خواہش ہے کہ پرویز الہٰی باہر آئیں اور الیکشن لڑیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے این اے 62 اور 63 پر مسلم لیگ (ن) کےساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے انکارکیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کا نااہلی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور ان کی اہلیہ قیصرہ الٰہی کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دیا تھا۔
تحریک انصاف کے مرکزی صدر چوہدری پرویز الٰہی اور ان کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 اور پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 23 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا ریٹرننگ افسر کا فیصلہ چیلنج کیا تھا۔