Friday, March 14, 2025
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی کی بلے کے نشان کیلئے درخواست پر سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی

پی ٹی آئی کی بلے کے نشان کیلئے درخواست پر سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی

پشاور (سب نیوز) پشاور ہائیکورٹ میں انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان واپسی کے خلاف کیس کی سماعت کچھ دیر کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی پر مشتمل بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، پی ٹی آئی وکیل شاہ فیصل اتمانخیل اور الیکشن کمیشن کے وکیل سکندر شاہ مہمند عدالت میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بیرسٹر گوہر راستے میں ہیں، کیس کو کچھ دیر کیلئے ملتوی کر دیا جائے۔

اس دوران الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ہم جواب جمع کرتے ہیں، جس پر جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ آپ ابھی جواب جمع کر لیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کر دی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔