Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہوماسلام آبادوفاقی ترقیاتی ادارے کے آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ کے متعدد افسران معطل،عہدوں سے ہٹا دیا گیا،تفصیلات سب نیوز پر

وفاقی ترقیاتی ادارے کے آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ کے متعدد افسران معطل،عہدوں سے ہٹا دیا گیا،تفصیلات سب نیوز پر

اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی ترقیاتی ادارے کے آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ سے متعدد افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر معطل،ایچ آر ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرامر آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ سی ڈی اے فہیم خان کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔سب نیوز کو دستیاب تحریری احکامات کے مطابق انہیں فوری طور پر ایچ آر ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔علاوہ ازیں قاسم کیانی کو بھی نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔آصف فہیم کو ڈیٹا بیس ایڈمنسٹرٹر آئی ٹی ڈارئیکٹوریٹ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔مذکورہ تمام افسران کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی بنیاد پر معطل کر دیاگیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔