Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہومتازہ ترینسابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 سے کاغذات نامزدگی چیلنج

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 سے کاغذات نامزدگی چیلنج

صوابی(سب نیوز ) سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 19 سے کاغذات نامزدگی چیلنج ، این اے 19 صوابی سے پی ٹی آئی کے امیدوار یوسف علی نے اسد قیصر کے کاغذات نامزدگی چیلنج کئے ،اسد قیصر آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے، ریڑننگ افسر صوابی محمد علی شاہ کو درخواست دائر کردی گئی

، اسد قیصر صادق اور امین نہیں، پی ٹی آئی صوابی کے سابق جنرل سیکرٹری یوسف علی کی طرف سے دی گئی درخواست کے مطابق پی ٹی آئی خود اعتراف کرچکی ہے کہ اسد قیصر نے جعلی اکانٹس کھولے، پی ٹی آئی نے تسلیم کیا کہ اسد قیصر نے غیر قانونی اکانٹس کے ذریعے پیسہ جمع کیا، اسد قیصر نے سابق گورنر شاہ فرمان کے ساتھ مل کر پشاور میں بینک اسلامی اور حبیب بینک میں غیر قانونی اکانٹس کھولے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 2 اگست 2022 کو فارن فنڈنگ کیس میں یہ تمام حقائق موجود ہیں۔الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس میں آرڈر کے صفحہ نمبر 56 پیرا نمبر 5 اور 8 پر یہ حقائق موجود ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی کی اپیل 2 فروری 2023 کو مسترد کر دی تھی۔اسد قیصر نے قانونی طور پر اس فیصلے کو اب تک سپریم کورٹ میں چیلنج نہیں کیا۔ یوسف علی نے درخواست کے ساتھ تحریری ریکارڈ بھی جمع کرا دیا درخواست کے ساتھ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پی ٹی آئی کی طرف سے فارن فنڈنگ کیس میں فیصلے کی کاپی بھی لگائی گئی ہے ۔اسد قیصر پر کروڑوں روپے کے غبن کے الزامات ہیں۔ ایسے لوگ عوام کے نمائندے نہیں ہوسکتے۔ کرپٹ عناصر سے پارٹی کو صاف کرنے کی جنگ جماعت کے اندر بھی لڑ رہے ہیں۔لیڈر ہی کرپٹ ہوں گے تو ملک کرپشن سے کیسے پاک ہوگا؟ احتساب اپنے آپ سے شروع کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔