Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہومتازہ ترینحج پیکیج میں 1 لاکھ روپے کمی کی، مزید آسانیاں مہیا کر رہے ہیں: انیق احمد

حج پیکیج میں 1 لاکھ روپے کمی کی، مزید آسانیاں مہیا کر رہے ہیں: انیق احمد

کراچی: نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا ہے کہ حج پیکیج میں1 لاکھ روپے کی کمی لائی گئی ہے، حج کے امور میں مزید آسانیاں مہیا کر رہے ہیں۔کراچی پریس کلب میں حج قرعہ اندازی کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وفاقی وزیر برائے مذہبی امور انیق احمد نے کہا کہ حج کیلئے فضائی کرائے کو بھی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سال کی حج پالیسی میں 65 ہزار حجاج کیلئے سعادت کی خدمت ہمیں ملی، 25 ہزار اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈالرز میں ادائیگیاں کرکے حج کا کوٹہ رکھا گیا، 25 ہزار میں سے صرف 3500 اوورسیز پاکستانیوں نے دلچسپی لی۔

نگران وفاقی وزیر نے کہا کہ 56033 درخواستیں کوٹہ سے زیادہ موصول ہوئی ہیں، اضافی درخواستوں کی منظوری کی بھی کوشش ہے، منظوری کابینہ اور وزیر اعظم سے لی جائے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج شام 7 بجے تک حج قرعہ اندازی کے نتائج سے تمام درخواست دہندگان کو آگاہ کر دیا جائے گا، اس سال کراچی سے جانے والے عازمین کی امیگریشن کراچی میں ہی ہوگی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔