Friday, June 27, 2025
spot_img
ہومتازہ تریناسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1188 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا

اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1188 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا

کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1658 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا لیکن کاروبار کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس 1188 پوائنٹس اضافے سے 62052 پر بند ہوا۔

حصص بازار میں آج 67 کروڑ 62 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 20 ارب 27 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 186 ارب روپے بڑھ کر 9003 ارب روپے ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔