اسلا م آباد(سب نیوز)سی ڈی اے ملازم کی کرپشن کیس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ سی ڈی اے میں کرپشن کا بازار گرم ہے ہر شخص سی ڈی اے کا ممبر بننا چاہتا ہے ،آئندہ سماعت پر چیئرمین سی ڈی اے پیش ہوں بدقسمتی سے اسلام آباد میں پانچ سال سے چیئرمین سی ڈی اے کے دفتر کو چیف کمشنر کے دفتر کے ساتھ ضم کر دیا گیاجس کے نتیجے میں دونوں دفاتر میں کوئی کام نہیں ہو رہااگر کوئی ایماندار چیئرمین سی ڈی اے ہوتا تو کرپٹ ملازمین پر نظر رکھتا ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین سی ڈی اے جو فل ٹائم جاب ہے چیف کمشنر بھی فل ٹائم جاب ہے چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر کے ساتھ ضم کر دیا گیا رزلٹ یہ ہے دونوں میں کچھ نہیں ہو رہانگران حکومت پی ڈی ایم پی ٹی آئی حکومت سب اس کے ذمہ دار ہیں اور یہ ٹھیک نہیں ہو گابدقسمتی سے اسلام آباد میں پانچ سال سے چیئرمین سی ڈی اے کے دفتر کو چیف کمشنر کے دفتر کے ساتھ ضم کر دیا گیاچیف کمشنر اسلام آباد اور چئیرمن سی ڈی اے کے عہدوں کو یکجا کر دیا گیا ہے،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ملتوی کردی۔
سی ڈی اے میں کرپشن کا بازار گرم ، پانچ سال سے دونوں عہدوں کو ضم کردیا گیا ،چیئرمین سی ڈی اے ہائیکورٹ طلب ، تفصیلات سب نیوز پر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔