Sunday, February 23, 2025
ہومدنیاصومالیہ کی فوج نے 70 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا

صومالیہ کی فوج نے 70 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا

صومالیہ کی فوج نے ایک آپریشن کے دوران 70سے زائد عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق صومالی نیشنل آرمی اور علاقائی جوبالینڈ سٹیٹ فورسز نے جنوبی صومالیہ میں زیریں جوبہ علاقے کے علاقے ابودین میں ایک کامیاب مشترکا آپریشن کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 70 سے زائد عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔