Sunday, December 22, 2024
ہومتازہ ترینپندرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں، مہنگائی کی مجموعی شرح 42.68 فیصد ہوگئی

پندرہ اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں، مہنگائی کی مجموعی شرح 42.68 فیصد ہوگئی

لاہور:ادارہ شماریات نے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد وشمار جاری کردیے۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران مہنگائی میں 1.16 فیصد اضافہ ہوا جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 42.68 فیصد ہوگئی۔

ادارہ شماریات نے بتایاکہ 15 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 14 میں کمی اور 22 میں استحکام رہا۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ پیاز 8.4 فیصد، انڈے 2.5، بجلی 2 فیصد اور دال مونگ ایک فیصد مہنگی ہوگئی جبکہ گزشتہ ہفتے چینی، دال مسور، کیلے کے بھی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر 9.8 فیصد، آلو 4.3 اور مرغی 3 فیصد، چائے کی پتی 2.6 فیصد، ڈیزل 2.3 فیصد اور چاول 2 فیصد سستے ہو گئے، اس کے علاوہ گھی، کوکنگ آئل، آٹا، دال، چنا کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی.

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔