Thursday, February 6, 2025
ہومبریکنگ نیوزمردان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کا اہم دہشت گرد گرفتار

مردان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، ٹی ٹی پی کا اہم دہشت گرد گرفتار

مردان(نیوزڈیسک)سیکورٹی فورسز نے مردان ریجن میں ایک آپریشن کے دوران بڑی کامیابی حاصل کرلی، جس میں ٹی ٹی پی کے اہم دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔
کامیاب کارروائی کے نتیجے میں صوبائی دارالحکومت پشاور دہشت گردی کے بڑے واقعے سے بچ گیا۔ ٹی ٹی پی کے انتہائی مطلوب دہشت گرد نے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کیے ہیں۔
گرفتار دہشت گرد کی نشان دہی پر ضلع خیبر سے بڑی تعداد میں گولہ بارود، خودکش جیکٹس میں استعمال ہونے والا بارودی مواد ، ڈیٹونیٹر اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
ٹی ٹی پی کے دہشت گرد آنے والے دنوں میں پشاور میں دہشت گردی کی بڑی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، جس کو کامیاب آپریشن کے بعد ناکام بنا دیا گیا ہے اور دشمن کے عزائم خاک میں مل گئے ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔