Wednesday, December 18, 2024
ہومپاکستانلاہور، موٹروے پولیس کا بڑا کارنامہ، جلتی کار سے ماں بیوی کو بچالیا

لاہور، موٹروے پولیس کا بڑا کارنامہ، جلتی کار سے ماں بیوی کو بچالیا

لاہور (سب نیوز )موٹروے پولیس نے جلتی ہوئی کار سے میاں بیوی کو بحفاظت نکال کر حیران کن کارنامہ انجام دے دیا۔

دونوں میاں بیوی لاہور سے اسلام آباد جا رہے تھے کہ فیض پور کے قریب اچانک گاڑی میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹر وے پولیس فورا جائے وقوعہ پر پہنچی۔موٹر وے پولیس کے ڈی ایس پی افضل مجید اور پٹرولنگ افسران نے بہادری اور پھرتی کا حیرت انگیز مظاہرہ کرتے ہوئے جلتی کار سے میاں بیوی کو نکال لیا۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دونوں میاں بیوی نے افسران کی جرات و بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔جبکہ سیکٹر کمانڈر غلام قادر سندھو نے پیٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔