اسلام آباد(سب نیوز)زرعی ترقیاتی بنک کا سینکڑوں پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا اعلان۔
تفصیلات کے مطابق زرعی ترقیاتی بنک نے ملک بھر کے سینکڑوں پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کا اعلان کیا ہے۔زرعی ترقیاتی بنک کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق زرعی گریجوایٹس سمیت مختلف شعبوں میں ماسٹر ڈگری کے حامل ہونہار نوجوانوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی، بنک ملک بھر میں قائم اپنی 500 برانچوں کیلئے 300 آفیسران بھرتی کرے گا۔