Friday, October 18, 2024
ہومپاکستانصنفی شمولیت اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے، مشعال ملک

صنفی شمولیت اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ضروری ہے، مشعال ملک

اسلام آباد(سب نیوز)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق و ترقی نسواں مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ صنفی شمولیت اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے یہ بات ہفتہ کویہاں معروف آئی ٹی کمپنی انفو کام ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ کے وفد سے ملاقات میں کہی۔ معروف کمپنی کلاوڈ بیسڈ ٹیکنالوجی کے استعمال سے وومن پروٹیکٹ آئی اوٹی بینڈز ، مرکزی ایپلی کیشن کے ذریعے خواتین کی صحت کی نگرانی کے لیے کثیر مقصدی ون ونڈو حل پر کام کرتی ہے۔
اس موقع پرمعاون خصوصی کے فوکل پرسنز سبین حسین ملک، سیم دادا، سام انزہ اخوند کنسلٹنٹ ایجوکیشن پارلیمنٹرینز کاکس سینیٹ آف پاکستان، سلمی اشرف ، اشرف غوث ، سعد ارشد چیف آپریٹنگ آفس انفو کام ٹیکنالوجی، منہال سلیمان اورخصوصی کھلاڑی مصطفی علی بھی موجودتھے ۔ مشعال ملک نے مندوبین کے ساتھ باہمی دلچسپی کے موضوعات بشمول خواتین کے خلاف تشدد کیخاتمہ، تنوع اور شمولیت، مالی خودمختاری، خواتین کی قیادت میں کاروبار کو سپورٹ کرنے کے لیے ای کامرس پلیٹ فارم کا تعارف، ادائیگیوں کی وصولی اور تقسیم کے لیے ون ونڈو حل، صحت کی دیکھ بھال اور دیگر موضوعات پر طویل گفتگو کی۔
ملاقات میں مشعال ملک کی قیادت میں صنفی شمولیت اور ٹیکنالوجی کی اہلیت کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنانے پر منعقد ہونے والے تقریب سے متعلق تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے خواتین کے حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبوں میں انفو کام کی کارگردگی کو سراہا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نے خصوصی ایتھلیٹ مصطفی علی کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
مصطفی علی پاکستان کے مثبت تشخص ، دنیا بھر میں خواتین کو بااختیار بنانے اور پولیو سے متعلق آگاہی مہم کا پیغام لے کر موٹر سائیکل پر مختلف ممالک کے سفر کا آغاز کر رہا ہے۔ معاون خصوصی کی فوکل پرسن سبین حسین ملک نے بھی خواتین کو بااختیار بنانے ، مختلف اقدامات اور تقریبات کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص ابھارنے میں انفو کام کی کوششوں کو سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔