اسلام آباد(نیوزڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کو عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نےاستحکام پاکستان پارٹی کو عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کردیا،الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کی درخواست منظور کرلی ۔
الیکشن کمیشن نے استحکام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان عقاب الاٹ کرنے پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ استحکام پاکستان پارٹی کی درخواست منظور کی جاتی ہے اور انہوں عقاب کا انتخابی نشان الاٹ کیا جاتا ہے۔
دوسری جانب آل پاکستان مسلم لیگ نے پارٹی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا ،
اے پی ایم ایل نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے رجسٹریشن بحال کرنے کی استدعا کی ہے ۔
اے پی ایم ایل نے اپنا انتخابی نشان عقاب بھی واپس مانگ کرنے کی استدعا کر دی
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سیاسی جماعتوں کے اندرونی معاملات میں مداخلت الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں،
الیکشن کمیشن سیاسی جماعتوں کے انٹراپارٹی انتخابات کے تنازعات پر فیصلہ نہیں کر سکتا،
الیکشن کمیشن نے اپنے آہینی و قانونی مینڈیٹ سے تجاوز کیا،
الیکشن کمیشن نے آئی پی پی اور جہانگیر ترین کو نوازنے کیلئے انتخابی نشان واپس لیا،
آئی پی پی کو عقاب کا انتخابی تفویض، آل پاکستان مسلم لیگ کی رجسٹریشن منسوخی کا فیصلہ چیلنج
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔