Thursday, June 26, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزچیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی

چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی


اسلام آباد(نیوزڈیسک)الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کیس کی سماعت 9 نومبر تک ملتوی کر دی۔
چیئرمین پی ٹی آئی کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کے کیس کی سماعت الیکشن کمیشن میں ہوئی۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے سماعت کی۔
ممبر کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سے سوال کیا کہ آپ کی پاور آف اٹارنی کہاں ہے؟
وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جوابدہ جیل میں ہیں، جمعرات کے علاوہ ملاقات نہیں کرنے دیتے، اگلی سماعت پر جواب فائل کر دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے کیس کا الیکشن کمیشن پہلے بھی فیصلہ کر چکی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔