Thursday, February 6, 2025
ہومبریکنگ نیوزپرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن لاہور کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد

پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن لاہور کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد

راولپنڈی(نیوزڈیسک)سینئر سول جج راولپنڈی غلام اکبر نے پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن لاہور کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر چودھری پرویز الٰہی کی حوالگی کے معاملے پر دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے عدالت نے انہیں اینٹی کرپشن لاہور کے حوالے کرنے کی درخواست مسترد کردی۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ سابق وزیراعلیٰ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے زیر حراست ہیں،وہاں رجوع کیا جائے۔ واضح رہے کہ اینٹی کرپشن لاہور نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی حوالگی اور ایک دن کے راہ داری ریمانڈ کی درخواست دائر کی تھی۔
عدالتی فیصلے کے بعد اینٹی کرپشن ٹیم لاہور، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئی، جہاں پرویز الٰہی کی حوالگی کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دیے جانے کا امکان ہے۔
قبل ازیں خبر سامنے آئی تھی کہ سینٹرل جیل اڈیالہ راولپنڈی سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو لاہور منتقل کرنے کے لیے اینٹی کرپشن لاہور کی ٹیم سینٹرل جیل اڈیالہ پہنچ گئی ، جہاں سے پرویز الٰہی کو اینٹی کرپشن مقدمے میں عدالت پیش کرنے کے لیے لاہور منتقل کیے جانے کا امکان ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔