Monday, December 16, 2024
ہومکھیلابوظہبی ٹی 10:شعیب ملک، محمد عامر ، وسیم اور حارث کو نیویارک واریئرز نے چن لیا

ابوظہبی ٹی 10:شعیب ملک، محمد عامر ، وسیم اور حارث کو نیویارک واریئرز نے چن لیا

ابوظہبی ٹی 10 کے 7 ویں ایڈیشن کے لیے نیو یارک اسٹرائیکرز نے پلیئر ڈرافٹ کے ذریعے کامیابی کے ساتھ ایک مضبوط اسکواڈ تشکیل دیا ہے۔ 17 میں سے 11 کھلاڑیوں کا انتخاب کرکے ٹیم کو مضبوط بنانے کی حکمت عملی ترتیب دیدی ہے۔

نیویارک اسٹرائیکرز نے اپنے اسکواڈ میں 4 پاکستانی کھلاڑیوں جگہ جن میں سابق کپتان شعیب ملک ، محمد عامر ، محمد وسیم اور محمد حارث شامل ہیں جو اگلے ماہ ہونے والے ٹورنامنٹ میں شائقین کرکٹ کو اپنے کھیل سے لطف اندوز کریں گے۔

ڈرافٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کیرن پولاڈ کو آئیکون کھلاڑی برقرار رکھا تھا۔ نیو یارک اسٹرائیکرز نے گزشتہ برس ابوظبی ٹی 10 کا اپنا پہلا سیزن کھیلا تھا جس میں انہوں نے دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔ مضبوط اسکواڈ، تجربہ کار کوچنگ اسٹاف اور پرجوش قیادت کے ساتھ نیو یارک اسٹرائیکرز ابوظبی ٹی 10 میں ایک دلچسپ سیزن کے لئے تیار ہیں جو 28 نومبر سے 9 دسمبر تک ابوظبی میں کھیلا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔