لاہور(نیوزڈیسک) مسلم لیگ (ن )کے صدر وسابق وزیراعظم شہباز شریف کے شریک ملزمان کو آشیانہ اقبال ریفرنس میں بری کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے آشیانہ اقبال ریفرنس میں سابق وزیراعظم شہباز شریف کے شریک ملزمان کامران کیانی اور ندیم ضیا کو بری کردیا ۔
واضح رہے کہ شریک ملزمان کامران کیانی اور ندیم ضیا نے بعد میں تفتیش جوائن کرلی تھی جب کہ دونوں کو طلبی کے نوٹسز جاری کرنے یا نہ کرنے کے نقطے پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا ۔
عدالت نے کامران کیانی اور ندیم ضیا کی حد تک فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے آج جاری کردیا گیا اور وکلا کے دلائل اور نیب رپورٹ کی روشنی میں شہباز شریف کے شریک ملزمان کامران کیانی اور ندیم ضیا کو آشیانہ اقبال ریفرنس سے بری کردیا۔
شہباز شریف کے شریک ملزمان آشیانہ اقبال ریفرنس میں بری
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔