بیجنگ ()
کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نےچین کے صوبہ جیانگ شی کے شہر جیوجیانگ میں دریائے یانگسی کے قومی ثقافتی پارک کے جیوجیانگ سٹی سیکشن کا دورہ کیا ، اور وہاں دریائے یانگسی کے قومی ثقافتی پارک کی تعمیر اور دریائے یانگسی کے اطراف میں ماحولیاتی بحالی کےبارے میں دریافت کیا۔ دریائے یانگسی کے قومی ثقافتی پارک کے جیوجیانگ سٹی سیکشن کی تعمیر اپریل 2022 میں شروع ہوئی تھی۔بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق
اسی دن شی جن پھنگ نے پیٹروکیمیکل انٹرپرائزز کی سبز ترقی اور اپ گریڈنگ کی صورتحال جاننے کے لئے سینوپیک جیوجیانگ برانچ کمپنی کا بھی معائنہ کیا۔ حالیہ برسوں میں ، سینوپیک جیوجیانگ برانچ کمپنی نے سبز اور کم کاربن کی حامل تبدیلی کے فروغ کو تیز کیا ہے ، اور اسے سبز فیکٹریوں ، قومی اسمارٹ مینوفیکچرنگ پائلٹ کاروباری اداروں اور بینچ مارکنگ انٹرپرائزز کی پہلی کھیپ سے آراستہ کیا گیا ہے۔
چینی صدر کا صوبہ جیانگ شی کا دورہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔