Monday, December 23, 2024
ہومبریکنگ نیوزصدر سے محمد علی درانی کی ملاقات،کیا پس پردہ مصالحتی کوششوں جاری ہیں؟

صدر سے محمد علی درانی کی ملاقات،کیا پس پردہ مصالحتی کوششوں جاری ہیں؟

اسلام آباد(آئی پی ایس )صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر محمد علی درانی کی ملاقات،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صد ر مملکت نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات آزادانہ، منصفانہ، شفاف اور جامع ہونے چاہئیں، ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے تمام سیاسی جماعتوں اور ان کی قیادت کو انتخابی عمل میں حصہ لینے کے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں، اگر لوگ اپنی پسند کے لیڈر منتخب نہ کر سکیں تو جمہوریت بے معنی ہو جاتی ہے ، معیشت سمیت تمام ممکنہ محاذوں پر مشکلات کا مقابلہ کرنے کیلئے ملک میں سیاسی، ادارہ جاتی اور اسٹیک ہولڈرز کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، تلخیاں ختم ہونی چاہئیں ، تعاون اور درگزر کا راستہ نکلنا چاہیے، مشکل فیصلوں کیلئے عوامی حمایت اور مشترکہ ملکیت درکار ہوتی ہے، آئندہ عام انتخابات ملکی تعمیر ِنو کیلئے ضروری تحریک پیدا کرنے کا اچھا موقع ہیں، سیاسی شمولیت کا اہم اور واحد معاملہ ہی جمہوریت کی روح ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔