اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے ہاسپٹل میں ورلڈ مینٹل ہیلتھ کیئر ڈے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹل ہاسپٹل ڈاکٹر فضل مولا کی خصوصی ہدایت پر ہیڈ آف سائکیٹرک ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر شمائلہ ۔ نرسنگ سپریٹینڈنٹ سمینہ الیاس راجہ ، شبیر تنولی کی خصوصی توجہ سے منایا گیا ۔ جس میں پروگرام کا افتتاح ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹل ہاسپٹل ڈاکٹر فضل مولا نے کیک کاٹ کر کیا ۔
اس موقع پرکیپٹل ہاسپٹل کے تمام ڈاکٹر نرسز سول سوسائٹی کو مدعو کیا گیا ۔
اپنے بیان میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹل ہاسپٹل نے ڈاکٹر شمالہ اور ان کو ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔
انہوں نے سی ڈی اے ہاسپٹل میں پہلی بار انٹرنیشنل مینٹل ڈے کے موقع پر ایک بہترین پروگرام آرگنائز کیا ۔اور ان کی محنت کی بدولت کیپٹل ہاسپٹل کا سائکیٹرک ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کے ہسپتالوں میں بہترین ڈیپارٹمنٹ کی فہرست میں مقام رکھتا ہے ۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے مستقبل میں اس طرح کی پروگرام جن میں مریضوں کو فاہدہ پہنچے آرگنائز کرنے پر ہر طرح کی سہولیات مہیا کرنے کی یقین دھانی کرائی ۔
تقریب کے اختتام پر واک کا اہتمام بھی کیا گیا ۔ ڈاکٹر شمائلہ نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیپٹل ہاسپٹل کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا اپ کی بہترین حکمت عملی کی وجہ سے
الحمداللہ اس وقت سی ڈی اے ہاسپٹل اسلام آباد کے بہترین ہاسپٹل میں شامل کر دیا ۔