Monday, December 23, 2024
ہومدنیا⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ملائیشیا نے "ڈی-ڈالرائزیشن" کی تجویز پیش کر دی

⁠⁠⁠⁠⁠⁠⁠ملائیشیا نے “ڈی-ڈالرائزیشن” کی تجویز پیش کر دی

ملائشیا مقامی کرنسی کا استعمال کر تے ہوئے امریکی ڈالر پر اپنا انحصار کم کرے، وزیر اعظم
کوالالمپور :
ملائیشیا کے وزیر اعظم انور بن ابراہیم نے “ڈی-ڈالرائزیشن” کی تجویز پیش کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ تجارت کے لئے مقامی کرنسی کے استعمال پر زور دیا جائے۔منگل کے روز
انور بن ابراہیم نے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے سوال و جواب کے سیشن میں یہ تجویز پیش کی کہ دوسرے ممالک کے ساتھ تجارت کرتے وقت ملائشیا مقامی کرنسی کا زیادہ استعمال کرے تاکہ امریکی ڈالر پر اپنا انحصار کم کیا جا سکے۔فی الحال ملائشیا کئی ممالک کے ساتھ تجارت کے لئے مقامی کرنسیوں کے استعمال پر تبادلہ خیال کر رہا ہے.

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔