لاہور( سب نیوز)ریلوے کی 31ناکارہ آئل ٹینک ویگنیں پراسرار طور پر غائب ہوگئیں، جس سے ادارے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا، ناکارہ آئل ٹینک ویگنیں کراچی میں پٹڑی کے ٹریک پر پارک کی گئی تھیں۔
پاکستان ریلویز کے مطابق کراچی کے پٹڑی ٹریک پر پارک کی گئیں 31 ناکارہ آئل ٹینک ویگنیں پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئیں۔ خریدار کمپنی کی طرف سے آئل ٹینک ویگنوں کے غائب ہونے کی اطلاع دی گئی جس کے بعد 3 سال سے تلاش جاری ہے، حکام کی جانب سے تاحال چوری کی رپورٹ بھی درج نہ کرائی جاسکی۔
رپورٹ کے مطابق 2018 میں ریلوے نے 542 ناکارہ ٹینک ویگنیں اسکریپ میں فروخت کیں، خریدار کمپنی نے 31 ویگنیں غائب ہونے کی اطلاع دی تو ہلچل مچ گئی۔ریلوے کی جانب سے ویگنوں کی خریدار کمپنی کو 57 لاکھ 75 ہزار روپے واپس کئے گئے، فروری 2023 میں از سر نو ٹینک ویگنیں تلاش کرنے کا حکم دیا گیا۔ریلوے انتظامیہ نے چیف کنٹرول اسٹورز کو ویگنوں کی گمشدگی کے ذمہ داروں کا تعین کرنے کا حکم دیا ہے۔
ریلوے کی 31ناکارہ آئل ٹینک ویگنیں پراسرار طور پر لاپتہ، لاکھوں روپے کا نقصان
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔