Thursday, December 12, 2024
ہومبریکنگ نیوزنواز شریف کو ضمانت مل گئی تو عدالتیں پھر سے ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ ہو جائیں گی

نواز شریف کو ضمانت مل گئی تو عدالتیں پھر سے ’’گڈ ٹو سی یو‘‘ ہو جائیں گی

اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کو ضمانت مل گئی تو عدالتیں پھر گڈ ٹو سی یو ہو جائیں گی اور ہم نہیں چاہتے کہ عدالتیں گڈ سی یو ہوں۔انہوں نے اے ار وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے انتقام کی سیاست چھوڑ کر معاملہ اللہ پر رکھا ہے تو اچھی بات ہے، نواز شریف کو پیغام پہنچایا تھا کہ محاذ آرائی کی سیاست کو ترک کر دیں، سیاست میں کبھی بدلہ نہیں لیا جاتا البتہ ووٹ کے ذریعے انتقام لیا جاتا ہے۔خورشید شاہ نے کہا نواز شریف اگر واپس آتے ہیں تو پیپلز پارٹی انہیں خوش آمدید کہے گی، ہم نے ہمیشہ ن لیگ کی مدد کی ہے، میثاق جمہوریت پر عمل کیا ہے۔ ہم کبھی نواز شریف کے خلاف عدالتوں میں نہیں گئے۔ہم کبھی ن لیگ سے جھگڑا نہیں کریں گے ہمیشہ ان کی مدد کی۔انہوں نے مزید کہا نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں، عین وقت پر کیا فیصلہ ہوتا ہے مجھے نہیں پتہ۔مجرم کو سپریم کورٹ ضمانت دے دے گی تو بڑا مشکل ہے کیونکہ نواز شریف کا ضمانت مل گئی تو عدالتیں پھر سے گڈ ٹو سی یو ہو جائیں گی۔پی پی رہنما نے کہا کہ بدبختی کی بات ہے ملک میں جو زیادہ جھوٹ بولتا ہے وہ زیادہ مقبول ہوتا ہے اور جو زیادہ کام کرتا ہے وہ زیادہ کمزور سمجھا جاتا ہے ۔قبل ازیں سید خورشید شاہ نے کہا کہ پہلی ترجیح انتخابات کا انعقاد ہونا چاہئے، انتخابات میں تاخیر سے آئین کی خلاف ورزی ہوگی، تاخیر ہوئی تو بند گلی میں داخل ہوجائیں گے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرنا چاہئے، اس پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، لیکن الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تاریخ پر ابہام پیدا کردیا ہے،امید ہی27اکتوبر کے بعد الیکشن کی تاریخ کااعلان ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ الیکشن فروری سے آگے گئے تو آئینی مسئلہ پیدا ہوجائے گا، پھر ایمرجنسی یا مارشل لا لگانا پڑے گا، امید ہے چیف جسٹس آئین پرضرب نہیں آنے دیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔