Thursday, December 12, 2024
ہومبریکنگ نیوزنگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑبڑی مشکل میں پھنس گئے،درخواست دائر

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑبڑی مشکل میں پھنس گئے،درخواست دائر

اسلام آباد (سب نیوز) الیکشن کمیشن میں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔درخواست الیکشن کمیشن میں سپریم کورٹ وکیل سید عزیز الدین کاکا خیل نے جمع کرائی جس میں احد چیمہ اور فواد حسن فواد ،پرنسپل سیکرٹری سید توقیر حسین کو بھی عہدوں سے ہٹانے کی استدعا کی گئی۔

الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ مذکورہ افراد ماضی کی حکومت کا حصہ رہے ہیں، آئندہ انتخابات پر اثر انداز ہو سکتے ہیں، ان افراد کے نگران حکومت میں ہونے سے انتخابات کی شفافیت ممکن نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ حکومت شفاف الیکشن چاہتی ہے تو ان افراد کو عہدوں سے ہٹایا جائے۔ خیال رہے کہ 14 اگست 2023ء کو نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے 14 اگست کو یوم آزادی پر نگران وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھا یا۔

سینیٹر انوار الحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان کے ضلع کاکڑ سے ہے، انہوں نے کوئٹہ سے ابتدائی تعلیم حاصل کی جس کے بعد وہ اعلیٰ تعلیم کے لیے لندن چلے گئے، انہوں نے یونیورسٹی آف بلوچستان سے پولیٹیکل سائنس اور سوشیالوجی میں ماسٹرکیا۔

انوار الحق نے عملی سیاست کا سفر سابق صدر و آرمی چیف جنرل پرویز مشرف کے دور سے شروع کیا تھا۔ سینیٹر انوارالحق کاکڑ نے 2008 میں (ق) لیگ کے ٹکٹ پرکوئٹہ سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا جس میں انہیں کامیابی نہ مل سکی۔انوار الحق کاکڑ نے اپنے علاقے کی قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑا تھا۔ سینیٹر انوار الحق کاکڑ 2013 میں بلوچستان حکومت کے ترجمان رہے جب کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی تشکیل میں ان کا کلیدی کردار رہا۔

بلوچستان عوامی پارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹر انوار الحق کاکڑ 12مارچ 2018 میں آزاد حیثیت سے سینیٹر منتخب ہوئے تھے اور وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانی کے چیئرمین ہیں۔ انوار الحق کاکڑ اس وقت بھی بطور سینیٹر ایوان بالا میں اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔انوار الحق کاکڑ نے رواں سال صوبے میں بننے والی نئی سیاسی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔