Monday, July 7, 2025
ہومبریکنگ نیوزپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 23 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 23 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان

اوگراآج جمعہ کو حتمی رپورٹ وزارت خزانہ کو ارسال کرے گی ،حتمی فیصلہ وزیر اعظم کرینگے
اسلام آبا د:ملک میں15ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ کا امکان ہے،اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی ورکنگ تیار کرلی ،

ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 23روپے 50 پیسے فی لیٹر تک اضافہ کا امکان ہے،پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 16 روپے سے 17 روپے فی لیٹر اضافہ کا امکان ظاہر کیا جارہاہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 24روپے فی لیٹر تک اضافہ کا امکان ہے،پیٹرول پر لیوی میں پانچ روپے فی لیٹر اضافہ کی ابھی امکان ہے،ڈیزل پر بھی لیوی میں اضافہ کا امکان ہے،ان ٹیکسز سے آئی ایم ایف کےلئے اضافی ریونیو اکٹھا کیا جائےگا،ذرائع نے بتایا کہ اوگرا حتمی سمری آج جمعہ کو وزارت خزانہ کو بھجوائیگا ، جس پر وزیر خزانہ ، وزیر توانائی اپنی رائے دینگے تاہم حتمی فیصلہ نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کریں گے ،قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق 16ستمبر سے ہوگا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔