Saturday, November 9, 2024
ہومبریکنگ نیوزالیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا

الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارلیمنٹیرینز کے گوشوارے جمع کرانے کی حتمی تاریخ کا اعلان کر دیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق مالی سال 2022-23 کے گوشوارے جمع کروانے کی حتمی تاریخ 31 دسمبر 2023 ہے، تمام اراکین اپنے بشمول شریک حیات و زیر کفالت بچوں کے اثاثوں اور واجبات کے گوشوارے جمع کرائیں۔

15 جنوری تک گوشوارے جمع نہ کروانے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان ممبران کی رکنیت معطل کر دے گا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ارکان گوشوارے جمع نہ کرانے تک کسی بھی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے، گوشواروں میں کسی قسم کی غلط معلومات فراہم کرنے پر کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔