Friday, November 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزملک بھرکی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تبدیل کرنیکا فیصلہ

ملک بھرکی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تبدیل کرنیکا فیصلہ

لاہور: حکومت نے ملک بھرکی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تبدیل کرنیکا فیصلہ کرلیا۔ذرائع وزارت توانائی کے مطابق پاورکمپنیوں میں ٹیکنیکل، اہل اور غیر سیاسی افراد شامل کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ اس سلسلے میں ڈسٹری بیوشن کمپنیوں اور این ٹی ڈی سی کے نئے بورڈ تشکیل دیے جائیں گے۔

ماضی میں پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈمیں سیاسی اور من پسند افرادکو شامل کیا گیا تھا جب کہ اکثربورڈ ممبران نان ٹیکنیکل اور سیاسی گھرانوں سیتعلق رکھتے ہیں۔واضح رہیکہ ملک میں بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے بجلی چوری کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے۔ گزشتہ دنوں سیکرٹری پاور ڈویژن راشد لنگڑیال نے انکشاف کیا ہیکہ بجلی چوری کے خلاف آپریشن کے دوران 8 کروڑ یونٹ بجلی چوری کا کھوج لگالیاگیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔