Friday, November 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزایک سو نوے ملین پانڈ کیس: فیصل واوڈا اور علی زیدی نیب میں طلب

ایک سو نوے ملین پانڈ کیس: فیصل واوڈا اور علی زیدی نیب میں طلب

اسلام آباد :چیئرمین پی ٹی آئی و دیگر کے خلاف 190 ملین پانڈ سکینڈل کی تحقیقات کے لیے نیب نے سابق وزرا فیصل واوڈا اور علی زیدی کو طلب کرلیا۔قومی احتساب بیورو (نیب) اسلام آباد نے فیصل واوڈا کو آج اور علی زیدی کو 14 ستمبر کو طلب کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وفاقی وزرا خالد مقبول صدیقی اور فروغ نسیم کو بھی 14 ستمبر کو طلب کیا گیا ہے، سابق وفاقی وزرا کو تفتیشی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کے لیے ریکارڈ سمیت طلب کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) برطانیہ کے 190 ملین پاونڈ کے کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو آج طلب کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔