اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس میں سابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق علی وزیر کے خلاف سوشل میڈیا پر بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی نے علی وزیر کو 15 ستمبر کو عدالت میں دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے علی وزیر کو جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی عدالت میں پیش کیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے علی وزیر کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ علی وزیر کے موبائل اور لیپ ٹاپ کا فارنزک درکار ہے۔
واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے فراڈ کیس میں سابق رکنِ قومی اسمبلی علی وزیر کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں فوری رہاکرنے کاحکم دیا تھا۔
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں جج ابو الحسنات محمد ذوالقرنین نے علی وزیر کے خلاف فراڈ کیس کی سماعت کرنے کے بعد فیصلہ سنایاتھا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے علی وزیر کی 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی تھی۔
بغاوت پر اکسانے کا کیس: علی وزیر کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔