Wednesday, October 16, 2024
ہومپاکستانشاہ سلمان ریلیف سینٹرکی جانب سے بہاولنگرمیں امدادی سامان تقسیم

شاہ سلمان ریلیف سینٹرکی جانب سے بہاولنگرمیں امدادی سامان تقسیم

شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے پاکستان میں سال 2023-2024 کے لیے فوڈ سکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ کے حصے کے طور پر خوراک کی تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔
گذشتہ روز پاکستان میں سیلاب سے متاثر ہونے والے صوبہ پنجاب کے بہاولنگر کے علاقے میں مستحق افراد میں 71 ٹن اور 250 کلو گرام خوراک تقسیم کی گئی، جس سے 5,250 افراد مستفید ہوئے۔
یہ امدادی اور انسانی ہمدردی کی کوششوں کا تسلسل ہے جو مملکت کی طرف سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر شاہ سلمان ریلیف سنٹر کے ذریعے پاکستان سمیت دنیا بھر کے متاثرہ خطوں میں کی جاتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔