Thursday, October 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزسی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

حیدرآباد(سب نیوز)سی ٹی ڈی حیدرآباد نے کوٹری میں کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو آن لائن اسلحہ وایمونیشن فراہم کرنے والا سہولت کار اور ایک دہشتگرد گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی حیدرآباد کی کوٹری میں سہولتکار اور دہشتگرد کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی گئی۔ آن لائن اسلحہ وایمونیشن فراہم کرنے والا سہولتکار اور ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

گرفتار دونوں افراد سے بارودی مواد اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشتگرد کی شناخت محمد امین اور سہولت کار کی ایاز خان کے نام سے ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔