Thursday, October 17, 2024
ہومبریکنگ نیوزبغاوت کیس :انسداد دہشت گردی عدالت کا ایمان مزاری کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

بغاوت کیس :انسداد دہشت گردی عدالت کا ایمان مزاری کو جیل سے رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایمان مزاری کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات ذولقرنین نے ایمان مزاری کی درخواست بعد ازگرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔

شیریں مزاری وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں، عدالت کی ہدایت پر ایمان مزاری کی جلسے میں تقریر کا سکرپٹ پڑھ کر سنایا گیا۔

پراسیکیورٹر نے دراخواست ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ ابھی تک یوایس بی کی رپورٹ نہیں آئی، تقریب کی فرانزک بھی کروانی ہے۔

عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ایمان مزاری کی ضمانت منظور کرلی اور انہیں جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔