Wednesday, October 16, 2024
ہومکھیلایشیاکپ کیلئے افغان کرکٹ بورڈ نے 17رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

ایشیاکپ کیلئے افغان کرکٹ بورڈ نے 17رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا

کابل (سب نیوز)ایشیاکپ کیلئے افغانستان کرکٹ بورڈ نے اپنے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر افغان بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان کیا، جس میں حشمت اللہ شاہدی کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے جبکہ پاک افغان سیریز کھیلنے والے اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔اسکواڈ میں کپتان حشمت اللہ شاہدی کے علاوہ رحمت اللہ گرباز، ابراہیم زادران، ریاض حسین، رحمت شاہ، محمد زادران، محمد نبی، راشد خان، غلام نبی، کریم جنت، عبدالرحمان، اشرف، مجیب الرحمان، نور احمد، محمد سلیم سافی اور فضل حق فاروقی بھی شامل ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔