Wednesday, October 16, 2024
ہومکھیلپاکستان کی ایک اور جیت ، باکسر تیمورخان نے بھارتی حریف کو دھول چٹادی

پاکستان کی ایک اور جیت ، باکسر تیمورخان نے بھارتی حریف کو دھول چٹادی

دبئی(سب نیوز)پاکستانیوں کیلئے کرکٹ کے میدان کے بعد باکسنگ رنگ سے بھی اچھی خبر آگئی ، ورلڈ باکسنگ کونسل ایشیا ٹائٹل میں پاکستانی باکسر نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ورلڈ باکسنگ کونسل ایشیا ٹائٹل میں پاکستانی باکسر تیمور خان نے بھارتی حریف باکسر کو دھول چٹا دی ۔
مہمند قبیلے سے تعلق رکھنے والے تیمور خان نے بھارت کے ناقابل شکست ہیوی ویٹ باکسر جسران سنگھ کو پہلے ہی رانڈ میں ناک آوٹ کیا۔ بھارتی باکسر 30 سیکنڈ کے اندر ہی ناک آوٹ ہوگئے ، تیمور خان اب تک 10 فائیٹ میں نا قابلِ شکست ہیوی ویٹ باکسر ہیں۔
ڈائمنڈ بوائے کے رنگ کے نام کے ساتھ تیمور خان نے اس سال کے شروع میں تھائی باکسر پنیا چومفوفوانگ کو شکست دے کر ورلڈ باکسنگ کونسل 2023 ایشیا ہیوی ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔