Wednesday, October 16, 2024
ہومپاکستانحکومت 200 یونٹ تک بجلی کا بل فری کرے، عبدالعلیم خان کا مطالبہ

حکومت 200 یونٹ تک بجلی کا بل فری کرے، عبدالعلیم خان کا مطالبہ

لاہور (سب نیوز )استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ حکومت 200 یونٹ تک بجلی کا بل فری کرے ورنہ عوام کا غم وغصہ اور احتجاج ختم نہیں ہوگا۔

اپنے ایک بیان میں صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ حکومت نادار و مفلس شہریوں پر رحم اور انہیں ریلیف فراہم کرے ۔عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ امیروں پران کی مالی حیثیت دیکھتے ہوئے ڈائریکٹ ٹیکس عائد اور وصول کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل اور بڑی گاڑی سے پٹرول کی یکساں قیمت وصول کرنا انصاف نہیں، حکومت 200 یونٹ تک بجلی فری اور موٹر سائیکل کیلئے پٹرول سستا کرے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری پارٹی اقتدارمیں آکر تین سو یونٹ تک بجلی کا بل وصول نہیں کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔