Wednesday, October 16, 2024
ہومپاکستانچیئرمین پی ٹی آئی ہزار سال جیل میں رہنے کو تیار ہیں، نعیم حیدر پنجوتھا

چیئرمین پی ٹی آئی ہزار سال جیل میں رہنے کو تیار ہیں، نعیم حیدر پنجوتھا

اسلام آباد (سب نیوز )چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے وکیل اور قانونی امور کے ترجمان نعیم حیدر پنجوتھا کا کہنا ہے کہ عمران خان ہزار سال جیل میں رہنے کو تیار ہیں۔

ایک بیان میں نعیم حیدر پنجوتھا کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو جیل میں قید 22 دن ہوگئے ہیں، اعلی عدلیہ نے انہیں قید کرنیکا فیصلہ غلط قرار دے دیا تو جیل میں گزارے دنوں کا ازالہ کون کریگا؟۔ نعیم حیدر پنجوتھا کا کہنا تھا کہ عمران خان ہزار سال جیل میں رہنے کو تیار ہیں لیکن قوم انہیں ایک لمحہ جیل میں نہیں دیکھنا چاہتی۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو ایسے فیصلے میں گرفتار کیا گیا جس میں قانونی طور پر ہزار غلطیاں ہیں، آئین کسی کی غیرقانونی گرفتاری کی اجازت نہیں دیتا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔