Monday, June 30, 2025
ہومبریکنگ نیوزملکی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی ،پی ٹی آئی رہنمائوں پر ایک اور مقدمہ

ملکی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی ،پی ٹی آئی رہنمائوں پر ایک اور مقدمہ

لاہور(آئی پی ایس )ملکی سلامتی کے اداروں اور سرکاری عہدیداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر پی ٹی آئی کے اہم رہنماں کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے جن افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ان میں حماد اظہر، مسرت جمشید چیمہ، قاسم سوری، عمر سرفراز چیمہ اور اعظم سواتی شامل ہیں جب کہ سابق پی ٹی آئی رہنما اور استحکام پاکستان پارٹی کے موجودہ رہنما علی زیدی اور فواد چوہدری بھی مقدمے میں نامزد ہیں۔مقدمے میں کہا گیا ہیکہ ملزمان نے سوشل میڈیا پر قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف جھوٹی مہم چلائی۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ان تمام افراد کو گزشتہ ماہ وضاحت کے لیے طلب کیا گیا تھا لیکن طلبی کے باوجود ابھی تک کوئی رہنما پیش ہوا اور نہ جواب جمع کرایا جس کے بعد شواہد اور بیانات کی روشنی میں مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کی گرفتاریوں کے لیے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔