Monday, December 23, 2024
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی اسلام آباد کے 4 عہدیداران کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم کالعدم قرار

پی ٹی آئی اسلام آباد کے 4 عہدیداران کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم کالعدم قرار

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اسلام آباد کے 4 عہدیداران کی ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دے دی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق جہانگیری نے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سنایا۔
عدالت نے چاروں پی ٹی آئی عہدیداران کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس طارق جہانگیری نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ محض خدشات پر کسی کو سلاخوں کے پیچھے نہیں دھکیلا جا سکتا، خدشات کو بنیاد بنایا جائے تو پھر کسی کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 4 عہدیداران نے ایم پی او کے تحت گرفتاری کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔
پی ٹی آئی عہدیداران کی طرف سے وکیل بابر اعوان نے دلائل دیے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔