Saturday, March 15, 2025
ہومبریکنگ نیوزبشری بی بی نے عمران خان کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست کردی

بشری بی بی نے عمران خان کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست کردی

لاہور:پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ کر سابق وزیراعظم کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست کردی۔عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو لکھے گئے خط میں اپنے شوہر کو جیل میں بی کلاس دینے کی درخواست کی ہے۔

خط میں بشری بی بی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی بھی درخواست کی ہے۔خط میں انہوں نے کہا کہ چئیرمین پی ٹی آئی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور وزیراعظم کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں، عمران خان کو پرسز رول کے تحت جیل میں بی کلاس دی جائے۔ واضح رہے کہ 5 اگست کو اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں 3 سال قید اور 5 سال کی نا اہلی کی سنائی تھی جس کے بعد انہیں لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔