Saturday, March 15, 2025
ہومدنیااوورسیزسعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں صحافیوں کا پیمرا ترمیمی بل کی منظور ی پر افضل بٹ کو خراج تحسین

سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں صحافیوں کا پیمرا ترمیمی بل کی منظور ی پر افضل بٹ کو خراج تحسین

جدہ(خالد نواز چیمہ)سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں صحافیوں راجہ شعیب عمر فاروق خالدنواز چیمہ جاوید راہو محمد عدیل جہانگیر خان عاطف وٹو یہی اشفاق زکیر بھٹی تمام صحافیوں نے کہا ہے یہ بل پہلے سینٹ میں چند مالکان کے ایجنڈے پر اینکرز کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے قایمہ کمیٹی برائے اطلاعات سے واپس لے لیا تھا جس کے بعد صدر پی ایف یوجے افضل بٹ نے فوری اواز اٹھائی اور ار ائی یو جے نیشنل پریس کلب کی قیادت کو بل کے حق میں دوبارہ پیش کرنے کے لیے کردار ادا کرنے کا کہا جس کے بعد تمام قیادت اور ورکرز نے اواز اٹھانا شروع کی

ہم پارلیمنٹ رپورٹر ایسوسی ایشن کے تمام دوستوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اسمبلی کے اندر بھرپور اواز اٹھائی اور اج حکومت نے پیمرا ترمیمی بل سینٹ اور قومی اسمبلی سے منظور کروایا صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کی قیادت میں اج صحافیوں نے اپنا حق منوا لیا صدر پی ایف یو جے افضل بٹ اور ار ائی یو جے نیشنل پریس کلب کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔