Saturday, June 28, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزپاکستان کے امن کو کسی صورت دا پر نہیں لگنے دیں گے، بلاول بھٹو

پاکستان کے امن کو کسی صورت دا پر نہیں لگنے دیں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن کو کسی صورت دا پر نہیں لگنے دیں گے۔ قومی اسمبلی سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کے مختلف پہلو ہیں، جیسے ہی وزارت سنبھالی توخارجہ پالیسی دباو کا شکار تھی، ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ سینکلنے کیلئے وقت سیپہلے2ایکشن پلان مکمل کیے۔

انہوں نے کہا کہ حناربانی کھر نیایف ایٹی ایف سینکلنے میں دن رات کام کیا، سی پیک کوبحال کیا اور10 سالہ تقریبات کاانعقاد کیا گیا، خوشی ہیکہ پاک امریکا دوطرفہ تعلقات کو بحال کیا، روس یوکرین جنگ کیباعث دنیا کے حالات میں تبدیلی آئی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ بہترخارجہ پالیسی کے باعث یوکرین اوربیلاروس کیوزرائے خارجہ نیدورہ کیا، چین،سعودی عرب اوریواے ای نے مشکل وقت میں ساتھ دیا، پاکستان کے امن کو کسی صورت داو پرنہیں لگنے دیں گے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماراکام پاکستان میں دہشتگردی کا خاتمہ اورامن کو بحال کرنا ہے، دنیا کیہرفورم پرمسئلہ کشمیر کو اجاگرکیا،مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کو ظلم اورجبرکانشانہ بنایاجارہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔