Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزسعودیہ سے 12 ارب ڈالر کی ریفائنری کا معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل

سعودیہ سے 12 ارب ڈالر کی ریفائنری کا معاہدہ حتمی مرحلے میں داخل

اسلام آباد:وزیر پٹرولیم مصدق ملک کی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے روس سے تیل لیا ہے اور آذربائیجان سے بھی معاہدہ کیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہرسال ایک دو بار پٹرول ختم ہونے کی افواہیں پھیلتی ہیں اورہرسال کہا جاتا ہے کہ پٹرول پمپس خشک ہونے لگے ہیں ۔ نئی پالیسی میں بین الاقوامی تاجروں کو ملک میں ڈپو بنانے کی اجازت ہوگی ۔ ایک ملک کے ساتھ 10 تا 12 ارب ڈالر کی ریفائنری کے معاہدے کے قریب ہیں ، سب کو بتا رہے ہیں کہ ہم ایران سے گیس لیناچاہتے ہیں ۔ ان خبروں میں صداقت نہیں کہ حکومت ایران گیس منصوبے پر ہچکچاہٹ کا شکار ہے ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔