اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی حکومت نے گریڈ 20کے آفیسر محمد عاصم کچھی کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر (پی آئی ڈی )کا اضافی چارج سونپ دیا۔اس حوالے سے وزات اطلاعات کی طرف سے تحریری احکامات جاری کر دیا ہے۔نوٹفیکشن کے مطابق انفارمیشن گروپ کے آفیسر عاصم کچھی جو اس وقت بطور ایم ڈی اے پی پی خدمات سر انجام دے رہے ہیں کو کو پرنسپل انفارمیشن آفیسرکا اضافی چارج دیا جاتا ہے۔انہیں پی آئی او مبشر حسن کی رخصت کے دوران بطور پی آئی او کام کی ہدایت کی گئی ہے۔
وفاقی حکومت نے گریڈ 20کے آفیسر محمد عاصم کچھی کو پرنسپل انفارمیشن آفیسرتعینات کر دیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔