Sunday, November 10, 2024
ہومبریکنگ نیوزوزیر اعظم سے اختر مینگل کی ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت

وزیر اعظم سے اختر مینگل کی ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال پر مشاورت

اسلام آباد: ( وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل نے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کی گئی۔ ملاقات کے دوران بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی، وزیرِ اعظم نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کے اطلاق میں اہم کردار کی تعریف کی۔ وزیرِ اعظم نے ملکی بہتری کیلئے حکومت کے ہر فیصلے میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا، اس موقع پر وفاقی وزرا اسحاق ڈار، سردار ایاز صادق، احسن اقبال اور مشیر وزیر اعظم احد چیمہ بھی موجود تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔