Wednesday, June 25, 2025
spot_img
ہومپاکستانسائفر معاملہ ، ایف آئی اے نے اسد عمراور شاہ محمود کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کرلیا

سائفر معاملہ ، ایف آئی اے نے اسد عمراور شاہ محمود کو بھی ریکارڈ سمیت طلب کرلیا

اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے سائفر پبلک کرنے کے معاملے کی تحقیقات میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی طلب کرلیا۔
ایف آئی اے نے اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو نوٹس جاری کر دیے اور انہیں ایف آئی اے کی جوائنٹ انکوائری ٹیم نے طلب کرلیا۔
اسد عمر اور شاہ محمود قریشی کو 24 جولائی کو طلب کیا گیا۔
ایف آئی اے نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو متعلقہ ریکارڈ اور شواہد ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔