خوبصورت چین کی تعمیر کو ہمہ گیر طور پر آگے بڑھایا جائے، شی جن پھنگ
بیجنگ ()
چین میں ماحولیاتی تحفظ کا قومی اجلاس بیجنگ میں منعقد ہوا۔ بد ھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اجلاس سے خطاب میں اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگلے پانچ سال خوبصورت چین کی تعمیر کے لئے اہم ہوں گے۔ ہمیں نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلسٹ ماحولیاتی تہذیب کے نظریات پر عمل کرتے ہوئےعوام کو مرکزی ترجیح دینے پر قائم رہتے ہوئے خوبصورت چین کی تعمیر کو طاقتور چین کی تعمیر اور قوم کی نشاۃ ثانیہ کی تکمیل کے سلسلے میں مزید اہمیت دینا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عوام کے رہائشی ماحول کو بہتر بنانے اور خوبصورت چین کی تعمیر میں نمایاں پیش رفت حاصل کرنے کی کوشش کرنا ہوگی تاکہ اعلیٰ معیار کے حیاتیاتی ماحول کے ذریعے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے اور انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی پر مبنی جدیدیت کو تیز تر کیا جا سکے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ تاحال چین کے ماحولیاتی تحفظ کے شعبے میں ساختی، بنیادی اور رجحان کی نوعیت کے دباؤ کو کم نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں مزید بلندی اور وسیع تر نقطہ نظر سے نئے دورمیں ماحولیاتی تحفظ کی منصوبہ بندی اور ترقی کو مزید طاقت کےساتھ آگے بڑھانا چاہیئے۔
اگلے پانچ سال خوبصورت چین کی تعمیر کے لئے اہم ہوں گے، چینی صدر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔