Sunday, December 22, 2024
ہومدنیایوٹیوب سے حاصل ہونے والی کمائی حرام ہے: سعودی امام و اسکالر عاصم الحکیم

یوٹیوب سے حاصل ہونے والی کمائی حرام ہے: سعودی امام و اسکالر عاصم الحکیم

سعودی اسکالر، استاد اور جدہ کی مسجد کے امام عاصم الحکیم نے یوٹیوب کی کمائی کو حرام قرار دے دیا۔
ٹوئٹر پر عبد المقتدر نامی صارف نے عاصم الحکیم سے سوال کیا کہ یوٹیوب کی کمائی حرام ہے یا حلال ، جس کے جواب کے طور پر اسکالر عاصم الحکیم نے لکھا کہ یہ حرام ہے۔
عاصم الحکیم نے یوٹیوب کی کمائی کے حرام ہونے کے حوالے سے اپنے جواب میں مزید کوئی وضاحت نہیں دی تاہم ان کے یوٹیوب چینل پر چارسال قبل ان کا یوٹیوب کمائی کے حوالے سے دیا گیا بیان موجود ہے۔ جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ آج کے معاشرے میں یوٹیوبر ہونا نوجوانوں کا بڑا مشغلہ بنتا جارہاہے، اسلامی نقطہ نظر سے یوٹیوب سے کمائی کرنا حرام نہیں ہے لیکن اس کا انحصار یوٹیوبر کے مواد پر ہے جو وہ یوٹیوب پر اپلوڈ کرتا ہے، اگر کوئی یوٹیوبر یوٹیوب پر حرام کانٹینٹ ( جس میں میوزک ، خاتون ، نازیبا گفتگو، فحاشی اور بے حرمتی پر مشتمل مواد) اپلوڈ کرے تو اس سے حاصل ہونے والی آمدنی حرام ہوگی۔
واضح رہے کہ عاصم الحکیم جدہ کی مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھاتے ہیں وہ کئی ٹی وی پروگرامز میں بطور ہوسٹ اورمہمان شرکت کرچکے ہیں، اس کے علاوہ اسکالر عاصم الحکیم ایشیا یورپ کی کئی یونیورسٹیز میں لیکچر دے چکے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔