Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومپاکستانوزیراعظم کا دورہ جھنگ موسم کی خرابی کے باعث منسوخ

وزیراعظم کا دورہ جھنگ موسم کی خرابی کے باعث منسوخ

جھنگ(سب نیوز)وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے دورہ جھنگ موسم کی خرابی کے باعث منسوخ کر دیا۔وزیراعظم نے جھنگ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنا تھا۔
وزیراعظم نے جھنگ میں 1244 میگاواٹ حویلی بہادر شاہ پاور پلانٹ کا افتتاح بھی کرنا تھا، پاور پلانٹ سالانہ 10 ارب یونٹ سے 25 لاکھ گھروں کو روشن کرے گا۔حویلی بہار شاہ پاور پلانٹ جدید ٹیکنالوجی اور فیول ایفیشینسی کی بدولت ایندھن کی مد میں 25 ارب روپے سالانہ کی بچت کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔