Sunday, June 29, 2025
spot_img
ہومپاکستانسی ٹی ڈی کی کاروائیاں، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد گرفتار

سی ٹی ڈی کی کاروائیاں، اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد گرفتار

لاہور (سب نیوز)محکمہ انسداد دہشت گردی نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کاروائیاں کرکے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردی کے خدشات کے تحت پنجاب میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے گئے، دہشت گردوں کی گرفتاری گوجرنوالہ اور ملتان سے عمل میں لائی گئی۔
ترجمان کے مطابق گوجرانوالہ سے کالعدم تنظیم داعش کا اہم کمانڈر ساتھی سمیت گرفتار کیا گیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹرز، موبائل فون، اسلحہ اور افغان شناختی کارڈ برآمد کیے گئے۔
سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناحت حنیف ، سید عرف سیدو، طارق، خالد اور عبدالستار کے ناموں سے ہوئیں۔ دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش جاری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔